• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ٹریفک پولیس کی بارک کی تعمیربارے جگہ کےتعین کیلئے کمیٹی قائم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) زیرتعمیرتھانہ مری میں ٹریفک پولیس کے ملازمین کے لئے بارک کی تعمیربارے جگہ کاتعین کرنے کے لئے4رکنی کمیٹی بنادی گئی،سی ٹی اوراولپنڈی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کل مری کادورہ کرکے جگہ کاتعین کرے گی،ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیراکے حکم پرمری میں ٹریفک پولیس کے وارڈنزکی رہائش کے لئے سنی بنک کے قریب ایک رہائشی بارک بنانے کافیصلہ کیاگیاتھا جس کے لئے ایک کروڑروپے کی رقم بھی جاری کردی گئی تھی تاہم جب بلڈنگ کی تعمیرسے قبل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ٹیکسلاکے ماہرین سے سائٹ کا زمینی تجزیہ کرایاگیاتوانہوں نے مجوزہ جگہ کومجوزہ دومنزلہ عمارت کی تعمیرکے لئے غیرموزوں قراردے دیا جس کے بعدکام رک گیا،ادھرگلڈنہ میں محکمہ جنگلات سے حاصل کی گئی 12کنال اراضی پر تھانہ مری کی نئی بلڈنگ زیرتعمیرہے جہاں مذکورہ بارک اورڈی ایس پی ٹریفک مری کے دفتراوررہائش گاہ کی تعمیرکی تجویزسامنے آنے پرسی پی اوراولپنڈی اسراراحمدعباسی نے چیف ٹریفک آفیسرچودھری یوسف علی شاہد،ایس پی ہیڈکوارٹرامیرعبداللہ خان نیازی ،ایس پی صدرافتخاراورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرراجہ طیفورپرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوپیرکو گلڈنہ میں زیرتعمیرتھانہ مری کادورہ کرکے اس بات کاجائزہ لے گی کہ آیاوہاں ٹریفک پولیس کی دومنزلہ بارک تعمیرکی جاسکتی ہے کہ نہیں۔
تازہ ترین