اسلام آباد(عاصم یاسین)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے ہمسایہ اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی ختم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کیلئے اپناکردار ادا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کوخط لکھ دیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں میں کشیدگی کے اسلامی ممالک پر برے اثرات پڑسکتے ہیں،انہوں نے وزیراعظم پرزوردیاہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور خطہ واسلامی دنیا کااہم ملک ہے اسلئے دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے ان کاکرداربہت اہمیت کاحامل ہے اور پاکستان کو اپناکردار اداکرنا چاہئے ، خط میں انہوں نے سعودی عرب میں حالیہ کانفرنس کے دوران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے قربایناں دینے کے باوجودپاکستان کا ذکرنہ کرنے اوروزیراعظم کوتقریرکاموقع نہ دینے پر بھی ناپسندیدگی کااظہار کیاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں 60000جانوں کے ضیاع کے علاوہ 125بلین ڈالرکانقصان اٹھاناپڑاہے، انہوں نے اس بات پرزوردیاہے کہ دنیا کی قوتیں اپنے مفادات کیلئے مسلمانوں کولڑانا چاہتی ہیں ، اتحاد بین المسلمین کیلئے سعودیہ اور ایران سے اچھے تعلقات لازم ہیں ، وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردارا دا کریں ۔