• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، سراج الحق

  لاہور (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اسکینڈل میں ملوث کسی ایک لیٹرے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔قانون کی ہتھکڑیاں صرف عام شہری کے لیے نہیں ہونی چاہئیں ۔سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو منصورہ میں دعوت افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے پاکستان سے اربوں ڈالر لوٹ کر بیرونی بینکوں میں پہنچائے گئے ہیں جنہیں واپس لانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے احتساب کے بعد چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنا آسان ہوجائے گا۔
تازہ ترین