• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھپر شریف‘ مری موہڑہ شریف درباروں پر کنٹرول کیلئے پولیس مدد طلب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ اوقاف نے گوجر خان کے چھپر شریف اور مری کے موہڑہ شریف درباروں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی۔ پنجاب حکومت نے دونوں درباروں کو سرکاری تحویل میں لینے کے نوٹیفکیشن جاری کر رکھے ہیں لیکن بااثر متولیوں اور سیاسی سرپرستوں کی مداخلت کے باعث محکمہ اوقاف راولپنڈی ان کا کنٹرول حاصل نہیں کرسکا۔ محکمہ اوقاف ذرائع کے مطابق چھپر شریف میں سینکڑوں کمروں پر مشتمل کمپلیکس کے علاوہ بیرون ملک سے عطیات اور نذرانے بھی آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دربار کی ماہانہ آمدنی 20لاکھ روپے کے قریب ہے۔ اسی طرح پوٹھہ شریف میں ہر جمعرات کو چڑھائے جانیوالے قیمتی چڑھاوے نیلام کئے جاتے ہیں اور آمدنی دربار کا نظام چلانے والوں کی صوابدید پر ہوتی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر اوقاف زاہد اقبال نے بھی درباروں کا پولیس کے ذریعے کنٹرول حاصل کرنے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق نجی تحویل میں درباروں کے باعث انکی سکیورٹی بھی ایک ایشو ہے اور آپریشن رد الفساد کے دوران درباروں سے بعض دہشت گرد پکڑنے کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد راولپنڈی ریجن میں واقع درباروں کے سروے میں انتظامات تسلی بخش نہیں پائے گئے۔ رپورٹ میں بائونڈری وال، سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، بیریئر، خاردار تار، روشنی انتظام، میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس سمیت دیگر پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن درباروں کا سروے کرکے رپورٹ تیار کی گئی ہے ان میں دربار عالیہ شاہ چن چراغ راولپنڈی، دربار سخی پیر سواں اڈہ، دربار شہید بابا مریڑ حسن، بابا سید دیوان مین بازار لالکڑتی، دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال ویسٹریج، دربار سخی شاہ جہان سرکار کمیٹی چوک مری روڈ، دربار گوہر علی شاہ پیرودھائی، دربار عالیہ موہڑہ شریف خیابان سرسید پیرودھائی، دربار عالیہ بابا روڈے شاہ رتہ امرال، دربار پیر عبدالغنی آف کوہاٹ گلستان کالونی، دربار بابا چاڑ چکلالہ، دربار پیر صحابہ سرکار چک بیلی روڈ، دربار نوگزہ سرکار چکوال روڈ، دربار بنگالی شریف چکوال روڈ، دربار بابا فضل شاہ کلیامی مندرہ، دربار عالیہ بابا بن شاہ کمال دولتالہ، دربار عالیہ بابا نذر شاہ دیوان بادشاہ راولپنڈی، دربار عالیہ صندوری شہید سرائے کالا چوک ٹیکسلا، دربار عالیہ فاضلیہ چشتیہ عبداللہ شاہ گھڑی افغاناں واہ کینٹ، دربار عالیہ بابا حاجی بگا درکالی معموری راولپنڈی، دربار عالیہ بابا غلام بادشاہ نتھہ شریف کلرسیداں، دربار عالیہ پیرمفاث دوبیرن کلر سیداں، دربار عالیہ بابا معصوم بادشاہ کلرسیداں، دربار عالیہ بابا شہید گرجا روڈ راولپنڈی، دربار عالیہ بابا گوہر ریاض آباد راولپنڈی، دربار موہڑہ شریف مری، دربار بابا لعل حسین شاہ سوراسی سیداں مری، دربار عالیہ صوبیدار مسخف شریف بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں، دربار عالیہ ملک سورج اولیاء پوٹھہ شریف مری، دربار عالیہ بابا بدھو شاہ ٹریٹ سیداں مری، دربار عالیہ الف لام میم سید منور حسین شاہ چھرہ پانی مری، مزار مست قلندر لوئر ٹوپہ مری، دربار عالیہ دائود شاہ حقانی شاہ خاکی کلرسیداں شامل ہیں۔ ان درباروں میں کچھ محکمہ اوقاف جبکہ باقی متولیوں اور گدی نشینوں کے پاس ہیں جو سرکاری انتظامی کنٹرول قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
تازہ ترین