سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مختلف واقعات میں تیز رفتاری اور غفلت سے ٹرک ، ویگن چلانے والے 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب سے پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے ٹرک چلانے والے شخص حسیب اور ویگن غفلت سے چلانے والے ثاقب، اگوکی کے علاقہ میں تیز رفتاری اور غفلت سے ٹرک اور ویگن چلانے والے ابرار اور عمر حیات اورصدر ڈسکہ میں تیز رفتاری ار غفلت سے وین چلانے والے ارشد اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں تیز رفتاری سے ڈمپر چلانے والے ظفران کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔