نہال ہاشمی کے استعفیٰ واپس لینے کے معاملے پر اپوزیشن رہنما سینیٹراعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں، ان کے اور ن لیگ کے بغیر نہال ہاشمی ایسا کر ہی نہیں سکتے۔
حسین نواز کی جاری تصویر پر اعتزاز احسن نے تین سوالات اٹھا دیئے جن کے جواب میں ایک نام نواز شریف خود ہی بتا بھی دیا۔
اعتزاز احسن نے پہلا سوال تھا کہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر کس کیلئے فائدہ مند ہے؟ ، ان کا دوسرا سوال تھا کہ جے آئی ٹی کی تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کی ہے؟ جبکہ ان کا تیسرا اور آخری سوال تھا کہ اس طرح کے واقعات کس کی روایات کا حصہ ہیں؟
ان سب سوالات کے جواب میں اعتزاز احسن نے خود ہی ایک نام نواز شریف کا انتخاب کیا ۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حالات بتارہے ہیں کہ حکومت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی۔