کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہونے والی ناکامی سے کھلاڑیوں کوالرٹ ہونےمیں مدد ملے گی، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ کے ہاتھوں اس شکست کے باوجود بھی فیڈریشن کے اعلیٰ حکام پریشان نہیں ہیں۔کھلاڑیوں کو آئرلینڈ میں سامنے آ نے والی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ۔ہاکی ورلڈ لیگ سے پہلے آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی نہ ہی سینئرز کو واپس بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہیں تھی اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ کو سامنے آ نے والی خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا چاہئے تاکہ ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ میں ٹیم اچھی پر فار منس کا مظاہرہ کرے۔