• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک کے درمیان نفرت سے ہمیشہ دشمن نے فائدہ اٹھایا،سراج الحق

لاہور(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان نفرت سے ہمیشہ دشمن نے فائدہ اٹھایا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہاہے ۔ جب تک شاہین صفت اور باکردار نوجوان پاکستان کی باگ ڈور نہیں سنبھالتے ، پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق رہیں گے ۔وہ جے آئی یوتھ لاہور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نو منتخب عہدے داروں سے حلف بھی لیا۔ دریں اثناء سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی برادر ممالک کے آپس کے اختلافات اور باہمی تنازعات امت کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔مسلم ممالک کے درمیان نفرت سے ہمیشہ دشمن نے فائدہ اٹھایا ہے۔خلیجی ممالک میں موجود اختلافات کو باہمی روابط سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔  

تازہ ترین