ملتان(سٹاف رپورٹر)کیتھولک چرچ کے بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس طویل علالت کے باعث چل بسے ان کی میت آج لاہور سے رات ملتان پہنچے گی کیتھولک چرچ کے بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس 15سال تک ملتان میں بشپ کی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں چار سال قبل دورہ لاہور کے ووران وہ ایک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی مسلسل علاج کے باجود ڈاکٹر اینڈریوفرانسس گذشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے ان کی آخری رسومات کل بروز جمعرات کیتھو لک چرچ بشپ ہاؤس کینٹ میں ہونگی ملک بھر کیتھولک چرچ کے بشپ و فادراور مسیح کمیونٹی کثیرتعداد میں شرکت کرے گی