• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن نے مالی سال ختم ہونے سے قبل ہی آمدنی کا ہدف حاصل کر لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن نے مالی سال2016-17ختم ہونے سے قبل ہی آمدنی کا ہدف حاصل کرلیا ، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے مالی سال2016-2017ءکے لئے ریلوے ملتان ڈویژن کی آمدنی کا ہدف27کروڑ80لاکھ روپے مقرر کیا تھا مگر اس دوران مختلف شعبوں کی آمدن مجموعی طور پر 28کروڑ 40لاکھ روپے ہوئی ، یوں ملتان ڈویژن نے ہدف سے59لاکھ روپے زائدآمدنی حاصل کی ،سب سے زیادہ منافع فریٹ کی مد میں حاصل ہوا ،فریٹ کی آمدنی کا ہدف3کروڑ3لاکھ روپے رکھا گیا تھا مگر مذکورہ عرصہ کے دوران فریٹ کی مد میں5 کروڑ سے زائد آمدنی ہوئی ،ریلوے ملتان ڈویژن نے صرف ایک سال کے دوران فریٹ کی مد میں دو کروڑ سے زائد اضافی آمدن حاصل کی۔
تازہ ترین