سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) آئندہ عام انتخابات کے لئے سیا لکوٹ کی تحصیلوں ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں پیپلز پارٹی کی انتخابی صف بندی شروع کرنے کےلئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے جس کے مطابق قومی اور صوبائی حلقوں میں پارٹی کے پرانے اور بانی کارکنوں کوٹکٹ دئیے جا نے کے امکانات روشن ہیں تا کہ کم ازکم ایسے کارکنوں کو عزت دی جاسکے جوساری عمر اپنی پارٹی سے وابستہ رہے۔ ٹکٹو ں کی ایسی تقسیم کی ایک بڑی وجہ پیپلز پارٹی کا 25سال سے زائد عرصہ سے سیالکوٹ میں کامیابی حاصل نہ کرنا بھی ہے۔