• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں برن یونٹ کے نہ ہو نے سےمریض مشکلات کا شکار

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں سرکاری میڈیکل کالج اور دو ٹیچنگ ہسپتالوں کی موجودگی کے باوجود برن یونٹ کا نہ ہونا قابل تشویش بات ہے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جدید برن یونٹ نہ ہونے کے باعث آگ سے جھلسنے والے مریضوں کی مناسب علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم مو جودگی کی وجہ سے مریضوں کی شرح اموات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ اس سلسلہ میں رابط پر پرنسپل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈ یکل کالج پروفیسر ظفر علی چوہدری نے بتایا کہ برن یونٹ کے بارے میں کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد جدید برن یونٹ کا افتتاح کیا جائے گا جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔
تازہ ترین