صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)یونین کونسل کالو خان افطاری کے اوقات میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افرادجاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فریقین میں معمولی تکرار پرہونے والی فائرنگ سے مبشر اور الاعیار نامی نوجوان جان بحق ہوگئے ۔معلوم ہواہے کہ مقتولین ارادہ قتل کی نیت سے محمدی نامی نوجوان اور ساتھ کے پیچھے گھر پر حملہ کردیاجبکہ محمدی نامی نوجوان کے جوابی فائرنگ سے مبشر اور اس کا ساتھی موقع پر جا ںبحقہوگئے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کرمحمدی نامی نوجوان اور اس ساتھی کے خلاف تھانہ کالو خان میںمقدمہ درج کرلیا ہے۔