مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کی خاطر بن بلائے افغانستان پہنچ جائیں، کیونکہ اگر افغانستان کے ساتھ حالات خراب ہوئے تو ہندوستان کے ساتھ مزید بدتر ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے لاہور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور ایران کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائے اور آگے بڑھے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کی خاطر بن بلائے افغانستان پہنچ جائیں، کیونکہ اگر افغانستان کے ساتھ حالات خراب ہوئے تو ہندوستان کے ساتھ مزیدبدتر ہو جائیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان،افغانستان اور ایران کے معاملے کو عزت بےعزتی کا مسئلہ نہ بنائے بلکہ آگے بڑھے، چاہیےتو یہ تھا کہ نوازشریف وزیر خارجہ کے طور پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرتے۔
انہوں نے کہاکہ خبر یہ بھی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، اس کے باوجود نوازشریف بن بلائے افغانستان جائیں جیسے مودی کو فوراً بلا لیتے ہیں۔
چودھری شجاعت نے ایران میں خود کش حملوں پربھی تشویش کا اظہار کیا۔