• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر : پانی اور بجلی کے بحران کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑ تال

گوادر ( نامہ نگار)  گوادر میں پانی اور بجلی کے بحرا ن پر قا بو پانے کے لئے حکومتی اقدامات پر عدم اطمنان کر تے ہوئے گزشتہ روز آ ل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کی اپیل پر شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑ تال کی گئی۔ شٹر ڈاؤن ہڑ تال صبح 8بجے سے شروع ہو کر سہ پہر تین بجے اختتام  کو پہنچی، اس دوران شہر کے تمام چھوٹے او ر بڑے کاروباری مراکز سمیت ما لیاتی ادارے مکمل طور پر بند رہے جبکہ ہڑ تال کے موقع پر سڑ کوں پر ٹر یفک معمول سے بھی کم دکھا ئی دیا جس سے سڑکوں پر ہو کا عا لم رہا تاہم ہڑتال مکمل طور پر پرامن رہی اور کسی بھی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم آ ل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی بحران پر ہم نے گزشتہ ماہ دھر نا دیا تھا جس میں ہماری جانب سے ضلعی انتظامیہ کو پانی اور بجلی بحران پر قابو پانے اور اس کے لئے دیرپا اور پائیدار منصوبہ بندی کے لئے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا جس کو حکام نے تسلیم کر تے ہوئے بہت جلد پیش رفت کا یقین دلایا لیکن ہنوز اس پر عمل درآ مد نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی پانی اور بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے خاص قسم کی پیش رفت دکھا ئی دیتی ہے ضلعی انتظامیہ بادی النظر میں بے اختیار نظر آ تی ہے اس لئے آ ل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر نے مجبور ہوکر احتجا ج کی راہ اپنائی ہے ہمارا پر امن اور جمہوری احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ تاہم احتجاج کی نگرانی کے لئے آ ل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کے رہنماء ملافاضل چوک پر مو جود رہے جن میں ماجد سہرابی، ڈاکٹر عز یز،سعید احمد بلوچ ،فیض نگوری، آ دم قادر بخش، سعید فیض ایڈوکیٹ، خداداد واجو، یو سف فر یادی، افضل جان ، وہاب کے ڈی اور دیگر موجود تھے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوادر کی جانب سے بھی آل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کی احتجاج کی حمایت میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور وکلا ء نے احتجاجا مقدمات کی پیر وی نہیں کی ۔

تازہ ترین