مردان ( نمائندہ جنگ ) مقام منڈی میں موٹرسائیکل سوار وں کی چلتی کار پر فائرنگ سے پولیس حوالدار سمیت تین افراد شدیدزخمی ہوگئے دوزخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے واقعہ پرانی عداوت پر رونما ہو اپولیس ہیڈ کانسٹیبل باسط نے مجروحیت کی حالت میں سٹی پولیس کوبتایاکہ وہ اپنے ساتھیوں سجاد علی اور عبدالوکیل کے ہمراہ اپنے سخاکوٹ جارہاتھا کہ مقام منڈی کے قریب ملزمان بھائیوں ذوالفقار اور فرزند پسران صاحب شاہ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ اوران کے دونوں ساتھی زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو او رایم ایم سی منتقل کردیاگیا جہاںدو زخمیوں سجادعلی اور عبدالوکیل کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیاگیا پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر رونما ہواہے واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔