• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی آج ملتان آمد، اجلاس کا مقام تبدیل‘سخت سکیورٹی انتظامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج ملتان آمدپر اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ،اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے آج دوپہر میں گیلانی ہائوس میں آمد کے بعد نومنتخب پارٹی عہدیداروں اور پارٹی کارکنان سےملاقات کرنا تھی جس کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے گیلانی ہائوس میں ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں کارڈز بھی چھپواکر تقسیم کردیئے تھےتاہم  پاکستان پیپلزپارٹی کی جنوبی پنجاب میں تنظیم نو مکمل ہونے پرپارٹی ذمہ داروں سےاجلاس اور خطاب کے لئے اچانک گیلانی ہائوس سے بچ ولاز منتقل کردیا گیاہے   اس موقع پر افطار کا اہتمام بھی کیا جائےگا،بتایا گیا ہےکہ پارٹی اجلاس کے لئے جگہ  تبدیل کرنے کا فیصلہ پارٹی عہدیداروں کی جانب سے باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہےنئے شیڈول کے مطابق پارٹی اجلاس اور عہدیداروں سےخطاب  بلاولبھٹو زرداری بچ ولاز میں کریں گے جس کے لئےپاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔دریں اثنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پر پولیس کی جانب سے خصوصی سکیو رٹی انتظامات کئے جائیں گے،  سکیورٹی کی جانب سے خصوصی ہدایات کے مطابق بلاول بھٹو ززرداری کو راستے میں رک کر کارکنوں سے خطاب اور ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ،بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ گاہ میں بھی پی پی پی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو داخلے کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کئے جائیں گے جس کی موجودگی کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کے بچ ولاز میں پارٹی عہدیداروں سے ہونے والی ملاقات اور خطاب کے لئے پارٹی کی جانب سے واک تھر گیٹس اور خصوصی کیمراز بھی نصب کردیئے گئے ہیں ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کو بھی سکیورٹی پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی علاوہ ازیںبتایا گیا ہے پارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سابق ممبرقومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین آج بلاول بھٹو زرادری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جوکہ سیاسی مخالفین کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہوگا ، اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے شمولیت اختیار کرنے والے اور روٹھے ہوئے لوگوں کو پارٹی میں احترام دینے کے لئے پلان تیارکرلیا ہے  پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے عہدیداروں کو جنوبی پنجاب میں اہم فیصلہ سازی میں شامل کر نے سمیت ذمہ داریاں بھی جائیں گی تاکہ پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں اس کا کھویا ہوامقام واپس دلایاجاسکے۔    
تازہ ترین