راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی راولپنڈی نے کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشتگردکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیزموادبرآمدکرلیا،ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کواطلاع ملی کہ مندرہ کے نزدیک کلیام کے علاقہ میں ایک مشتبہ شخص موجودہے جس کے پاس مشکوک بیگ ہے جس پرسی ٹی ڈی کی ٹیم نے ریڈکرکے مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا جس کانام عرفان انجم ولد صوفی روزدارخان معلوم ہوااوراس کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایاجاتاہے ملزم کے قبضے سے ایک کالے رنگ کابیگ برآمدہواجس کی تلاشی پراس میں سے 625گرام بارود،6اعشاریہ 7 فٹ پرائما کورڈ ،3ڈیٹونیٹرزاور315گرام بال بئیرنگزبرآمدہوئے ،ذرائع کے مطابق یہ بارودی موادکسی دہشت گردانہ کارروائی کے لئے لے جارہاتھاکہ پکڑاگیا،تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں ملزم کے خلاف انسدادہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور4/5ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔