سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) گذشتہ رات10بجے کے قریب تھانہ سبز پیر کے علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او عظیم کاہلوں کے پرتشدد رویہ کے خلاف ڈی پی او ہاوس کے باہر رات کے وقت احتجاج کیا، جلوس کے شرکا نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ ان کے علاقہ موضع کنگرہ کے رہائشی فاروق کے گھر والوں نے اسے نافرمانی کی وجہ سے عاق کردیا تھا۔ فاروق نے اپنے ساتھیوں امانت، بشارت اور شوکت کے ساتھ ملکر اپنے باپ یعقوب، والدہ شریفاں بی بی اور بہنوں شبانہ، فرزانہ اور بھابی شازیہ کو تشدد کرکے زخمی کردیا اور ان کی فصل بھی جلا کر راکھ کردی جب اہل علاقہ شکایت لیکر تھانے گئے تو ایس ایچ او نے ان کی داد رسی کرنے کی بجائے ان کو رسوا کیا اور اب وہ مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں ۔تشدد کا شکار ہونے والے عمران ، رفاقت،روف احمد، شاہد محمود اور وسیم نے بتایا کہ ان کو روزہ کی حالت میں پریشان کیا گیا ۔