• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں دنیا کا سب سے مہنگا ترین برگر پیش

The Worlds Most Expensive Burger In The Netherlands

یوں تو دنیا بھر میں برگر کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئے اور انوکھے برگر مناسب قیمت میں بنائے جاتے ہیں لیکن نیدر لینڈ کے ایک ماہر شیف نے دنیا کا سب سے مہنگا اور ذائقے دار برگرمتعارف کروادیا ہے جس نے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔

بہترین اجزا سے تیار کردہ اس برگر کی قیمت 1,785پاؤنڈ ہے جسے شیشے کے جار میں رکھ کر گاہک کو سرو کیا جاتا ہے۔

نیدر لینڈ میں ملنے والے اس مہنگے ترین بر گر کی تیاری میں قیمتی گوشت، لوبسٹر، فوئی گراس، مہنگی ترین پنیر، جاپان کے مشہور ٹماٹر،کووئیر،بروشی بن اور سیفرون کا استعمال کیا جایا ہے ۔

آخر میں اسے سونے کے ورق سے سجاکر گاہک کو پیش کیا جاتا ہے۔

تو پھر دیر کس بات کی اس لذیذ اور مہنگے ترین برگرکو کھانے کا مزہ لیں اور خوب لطف اندوز ہوں۔

تازہ ترین