ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ 2026ء کوالیفائر کے لیے کیمپ 16 اگست سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔
فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو 15 اگست کو پاکستان پہنچیں گے اور 16 اگست سے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق کیمپ میں شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑی شریک ہوں گے۔
اس دوران کارکردگی کی بنیاد پر حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔