• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر نہ ہونے سے خواتین کو مشکلات

ٹنڈو جام (نامہ نگار) ٹنڈوجام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مستحق خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق تعلقہ حیدرآباد دیہی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی ہزاروں مستحق خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مستحقین کو بیس کلو میٹر دور حیدرآباد شہر میں جانا پڑتا ہے،اس سلسلے میں سماجی رہنما زاہدخان پٹھان نے جنگ کو بتایا کہ انکم سپورٹ پروگرام کے افسران نے عوام کی مشکلات کو نظرانداز کرکے اپنی سہولت کی خاطر دفتر کو ٹنڈوجام کے بجائے حیدرآباد میں ایسی جگہ پر قائم کر رکھا ہے جہاں مستحقین کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے۔دفتر بہت دور ہونے کی وجہ سے مستحقین کا وقت اور پیسہ دونوں ضا ئع ہوتے ہیں۔ انہوں نے انکم سپورٹ پروگرام کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مستحقین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفتر کو فوری طور پر ٹنڈوجام منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین