کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق انٹر نیشنل ہاکی امپائرز قدیر احمد کو جمعرات کو ریلوے سوسائٹی قبرستان ماڈل کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا،وہ طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ، محمد ناصر، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفرازخان، سکر یٹری سید حیدر حسین، اعجاز الدین، پروفیسر رائو جاوید،جاوید اقبال، ڈاکٹر ماجد اور دیگر نے شرکت کی، سابق ہاکی اولمپئن قمر ضیاء نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،مرحوم قدیر احمد کے سوئم کے سلسلے میں ہفتے کو بعد نماز ظہر مسجد نوری ریلوے سوسائٹی ماڈل کالونی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد، سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان، سابق کپتان اصلاح الدین، حسن سردارنے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔