بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلح افراد نے خاتون سے پرس چھین لیا ڈائزینر کی دکان سے 400سوٹ اور40 ہزار نقدی اورلیپ ٹاپ چوری کرلیے گئے۔تفصیل کے مطابق شاہی والاکے رہائشی ارباب خالد نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ اس کی والدہ شاہدہ پروین اپنے گھر سے خریداری کیلئے بازار جارہی تھی کہ ہارون ٹاؤن کے قریب ایک موٹرسائیکل پرتین مسلح افراد نے اس سے زبردستی موبائل فون اورنقدی پانچ ہزار روپے چھین لیے جس کے بارے میں معلوم ہواہے کہ یہ واردات سرفراز قریشی نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر کی ہے۔ملتان کے رہائشی تسنیم حسین نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرایاکہ اس نے جھنڈیرپلازہ میں ڈائزینر کی دکان بنارکھی ہے وہاں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے دروازے اورشیشے توڑ کر400 سوٹ اور40 ہزار نقدی اورایک لیپ ٹاپ چوری کرلیا پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔