• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سرجن ڈاکٹر غلام نبی مری کی معطلی کے احکامات واپس لئے جائیں، بی ایم ٹی اے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بولان میڈیکل ٹیچرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک بیان میںمطالبہ کیا ہے کہ سینئر سرجن ڈاکٹر غلام نبی ناصر کی معطلی کے احکامات فوری طور پر واپس لئے جائیں کسی مریض کا آپریشن کرنا فرد واحد کاکام نہیں ہے اس کیلئے پوری ٹیم اور وقت کا تعین بہت ضروری ہوتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ روز قبل محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ آفیسر نے سینئر سرجن کو آپریشن کرنے کیلئے بلایا حالانکہ آپریشن کی نوعیت اور وقت کا تعین کرنا سرجن کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ کسی آفیسر کی بیان میں کہا گیا کہ اس وقت ڈیوٹی پر موجود سرجن نے فیصلہ کیا کہ یہ آپریشن ایمر جنسی میں نہیں ہوسکتا اگر ایمر جنسی میں یہ آپریشن کیاگیا تو اس سے مزید پیچیدگیاں سامنے آجائیں گی لیکن متعلقہ آفیسر نے آپریشن کرنے کا اصرار کیا جبکہ ایک ڈاکٹر جو اپنے فیلڈ کا ماہرہوتا ہے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگلے صبح سرجن ڈاکٹر نے آپریشن کرنا چاہا لیکن نرسوں کی ہڑتال کی وجہ سے آپریشن نہ ہوسکا جبکہ نرسز اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال پر ہیں اور اس کے باعث ہسپتال کاکام تقریباً بند پڑا ہے جبکہ محکمہ کے حکام نرسوں کی ہڑتال کو ختم کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں جس کا غصہ ڈاکٹروں پر نکالا جارہا ہے اس وجہ سےگزشتہ دنوں ڈاکٹر نقیب جو ڈیوٹی پر تھے کو بھی نوٹس دیاگیا ہے اب سینئر ڈاکٹر غلام نبی کو معطل کردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈاکٹر کام نہ کرے تو اس کیخلاف انکوائری ضرور ہونی چاہیے اور جرم ثابت ہونے پر اس کیخلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے جبکہ اس کے برعکس کسی بھی اقدام کو غیر قانونی تصور کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ محکمے کی انتظامیہ اس معاملے میں زیادتی کی مرتکب ہوتی ہےبیان میں حکومت سے ڈاکٹروں،نرسوں کے مطالبات فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاگیا کہ ڈاکٹروں کو ناجائز معطل کرنے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین