• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،شہر میں مون سون کی بارش کے باعث موسم خوشگوار

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر و گرد و نواح میں مون سون کی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ کئی دن سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ جمعرات کی علی الصباح سکھر، صالح پٹ اور شہر کے دیگر بالائی علاقوں میں مون سون کی ہلکی بارش ہوئی۔ سیاہ و سفید بادل آسمان پر چھاگئے اور ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مختصر وقت کے لئے ہونیوالی بارش کے باعث شہر و گردونواح  میں کئی دن سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب ہلکی بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی سیپکو انتظامیہ کی جانب سے فنی خرابی کا جواز بناکر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی تھی، متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین