گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) انصاف لائیرز فورم سٹی گوجرانوالہ کی تنظیم سازی کرلی گئی۔ بیرسٹر وقاص فاروق انصاری سٹی صدر، وہاب بٹ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ، محسن منیر ایڈووکیٹ اور عدنان بیگ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدور، احسان منیر کمبوہ، زاہد محمود اور فرحان سرفراز ایڈووکیٹس نائب صدور، فیصل لطیف ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری، علی فراز چیمہ سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔جبکہ زاہد علی، عرفان بشیر، ارفا کرن، محمد مالک، فرقان بٹ اور رانا اویس ایڈووکیٹ ، ایڈوائزری کونسل کے ممبران ہونگے گزشتہ روز انصاف لائیرز فورم پنجاب کے صدر بیرسٹر عمیر خان نیازی اور سٹی صدر بیرسٹر وقاص فاروق نے نئے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔