لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کرپشن کا ناسور پورے معاشرے میں پھیل رہاہے،قطر ، سعودی عرب تنازعہ سے عالم اسلام کا نقشہ خطرناک صورت اختیار کر گیاہے۔ رشوت ، سفارش اور میرٹ کے قتل عام سے اشرافیہ کی ناہل اولاد یں اداروں کا بیڑا غرق کر رہی ہیں ۔ خواتین کے حقوق کی پامالی وطیرہ بن چکاہے ۔قطر اور سعودی عرب کے تنازعہ سے عالم اسلام کا نقشہ انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گیاہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنصورہ میں جاری خواتین کی 40 روزہ تفسیر قرآن کلاس اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے اور ہم خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں باوقار مقام دینا چاہتے ہیں ۔ بچیوں کو مغرب کی دجالی تہذیب سے مرعوب ہونے کی بجائے حیا کے کلچر کو عام کرناچاہیے ۔اسلام کا معاشی نظام نافذ ہو جائے تو خواتین کا استحصال ختم ہو سکتا ہے۔امیر جماعت نے منصورہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے تنازعہ سے عالم اسلام کا نقشہ انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گیاہے ۔