راولپنڈی(نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دو سو کنال پرہسپتال بن رہا تھا مگراب اس لئے نہیں بن رہا کہ آپ نے مجھے ووٹ دیا۔سو دن سے پہلے یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔آج عمران خان کے ساتھ صرف اس لئے ہوں کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہے۔ڈھوک دلال میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں ۔ جہاں پینے کا پانی، دودھ، انجیکشن خالص نہ ہو وہاں اور کیا ہو گا ۔کافروں نے بھی مسلمانوں کیلئے ریٹ کم کر رکھے ہیں مگر ہم نہیں کر سکے،شیخ رشیدنے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا کہ میں نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتےرہےہیں ۔تصویر لیک ہونے پرجو عملہ نکالا گیا اور ان کی کوئی حیثیت نہیں تھی اسحاق ڈار اور نواز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونا ہےآپ بتا دیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا نہیں بتا سکتے تو آپ کو جانا ہےنواز شریف کی کوشش ہے کہ فوج آئے اور مجھے نکالے۔