سیالکوٹ(نما ئند ہ جنگ)گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کی دو خواتین ڈاکٹروں نے اپنے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں ایم ایس عبد الخالق کےخلاف کالج میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ظفر علی چوہدری نے وائس پرنسپل پروفیسر منظوراحمد، ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر خالدفیض اور ڈاکٹر مونم جاوید پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔