صوابی (نمائندہ جنگ )ڈی ایس پی اور ایس ایچ صوابی نے گزشتہ روز شہدائے پولیس وارثان میں رمضان پیکج تقسیم کیا۔ اس سلسلے میں سرکل میں ڈی ایس پی اظہار شاہ خان ‘ایس ایچ او صوابی شفیع الرحمٰن خان اور لیڈی کانسٹیبلوں کے ہمراہ شہداء پولیس لواحقین اور ورثاء سے ان کے اہل خانہ جاکر ملاقات کی اور شہداء کے لواحقین اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا ،لیڈی کانسٹیبلوں نے شہداء پولیس کی مائو ں ،بیوائوں اور بہنوں کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر ان کے مسائل و تکالیف پوچھیں جسے ضلعی پولیس نے بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،علاوہ ازیں سرکل ٹوپی میں ڈی ایس پی اعجاز آبازئی ،ایس ایچ او ٹوپی الطاف خان اور ایس ایچ او گدون شفیق خان کے ہمراہ شہداء پولیس کے اہل خانہ جاکر ان کے ورثان سے ملے اور رمضان پیکج تقسیم کیا۔