• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی بجٹ میں کراچی ایک بار پھر نظرانداز ہوا، سراج الحق

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں کراچی کو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا ، کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسو س کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن یاد رکھیں کہ اب احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ملک کی دولت کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت یونیورسٹی روڈ بالمقابل بیت المکرم مسجدگلشن اقبال میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا عالم اسلام پر حملہ آور ہے اور اسے تقسیم در تقسیم کرنا چاہتا ہے، ماضی میں بھی مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیاد پر لڑایا گیا اور نقصان صرف اور صرف مسلمانوں کا ہوا، قطر، ایران، سعودی عرب بحران سے پوری امت اور عالم اسلا م پریشان ہے ۔

تازہ ترین