راولپنڈ ی (صباح نیوز)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو خو د کش حملہ کیس میں بحث کیلئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت 17 جون تک ملتوی کر دی ۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو خو د کش حملہ کیس میں خود کش حملہ میں گرفتار 2ملزمان رفاقت حسین اور حسنین گل کے وکیل ملک جواد خالد کی جا نب سے دائر درخواست میں سی آر پی سی کی دفعہ 540 کے تحت استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر اشفاق پر جرح کی استدعا کی گئی استغاثہ کے گواہ پر جرح ملزمان کے دفاع کا قانونی حق ہے پہلے جرح نہیں ہو سکی تھی ۔ عدالت نے درخواست پر بحث کیلئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔