مردان ( نمائندہ جنگ) شہری علاقہ لنڈاکے میں بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنے سگے بہن بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیاتھانہ ہوتی پولیس کے مطابق طارق خان اسلام آباد میں سول انجینئر ہے وہ چھٹی پر گھر آیاہواتھا مقتول کا اپنے بھائی عبدالجبار کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہاتھا افطاری کے بعد عبدالجبار نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی جس سے طارق خان اپنی بہن مسماۃ (ش) سمیت جان بحق ہوگئے دوہرے قتل کے بعد مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں رات گئے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ۔پولیس نے مقتول طارق کے بیٹے عامر تیمور کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔