• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب مری قومی تحریک میں بلوچ رہنمائوں کیلئے مشعل راہ ہیں‘بختیار ڈومکی

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ قوم دوست رہنما سردار بختیار ڈومکی نے اپنے جاری بیان میں بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری مرحوم کو ان کی تیسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب خیر بخش مری بلوچ قوم کی ایک قدآور تاریخی شخصیت تھے جن کی زندگی اور جدوجہد آنے والی کئی نسلوں تک قوم کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ نواب خیربخش مری نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے وقف کردی اور کبھی بلوچ قومی تحریک میں بلوچ غیرت، قومی وقار اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ نواب مری موجودہ قومی تحریک میں بلوچ رہنمائوں، جہدکاروں اور خاص کر بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچ قوم تحریک کو کامیابیوں کی منزل سے ہمکنار کرسکتی ہے۔
تازہ ترین