• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کاجرم اورڈیل عابدشیر، چوہدری نثار سے پوچھیں،شوکت بسرا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ عابد شیر علی پہلے اپنے حقائق اور پھر قبلہ درست کریں، عزیر بلوچ جے آئی ٹی بھگت چکا، ایان علی کو چودھری نثار کی ایف آئی نے چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایان علی کا کیا جرم تھا اور اس کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی اس بارے عابد شیر چودھری نثار سے پوچھیں۔ادھر ادھر کی باتیں کر کے، دھول اڑا کر شریف خاندان کو احتساب سے نہیں بچایا جا سکتا ۔اگر جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر دبائو ڈال کر شریف خاندان بچ بھی گیا تو عوام سے نہیں بچ پائے گا ۔انہوںنے کہا کہ نہال ہاشمی، شہباز شریف،چودھری غفور اور اب عابد شیر کے بیانات پر تبصرے کی بھی اخلاق اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قیادت نے جان دے کر بھی اخلاقیات اور اداروں کااحترام کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی مت بھولیں کہ جیل میں جانے کہ بعد آصف زرداری کے پائوں میں گرنے والے کون تھے۔
تازہ ترین