خضدارمیں بجلی کی بندش کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا اور باغبانہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
خضدار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور متعدد فیڈروں کی بندش کے خلاف مقامی افراد اور زمینداروں نے باغبانہ چککو کے قریب قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
جس کے بعد دونوں اطراف سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شدید گرمی اور روزہ کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔پھنسے ہوئے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ماہانہ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں پھر بھی ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مجبورا بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑتی ہے.