• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور، نا معلوم مو ٹر سا ئیکل سوارو ں کی فا ئر نگ، مقامی صحافی جاں بحق

کھلا بٹ،ہری پور، اسلام آباد ( نا مہ نگاران، نمائندہ خصوصی )تھا نہ سرا ئے صا لح کی حدود میں نا معلوم مو ٹر سا ئیکل سوارو ں کی فا ئر نگ سے مقامی صحافی جاں بحق،پو لیس نے نا معلو م ملز ما ن کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ سرا ئے صا لح کی حدود لورہ چوک کارہا ئشی مقا می اخبارکا صحافی بخشیش الہیٰ ہر ی پور شہر آ نے کے لئے چو ک میں پہنچا،جہا ں پرنامعلو م مو ٹر سائیکل سوارو ں نے اُس پر فا ئر نگ کر دی،گو لیاں اُس کے سر ،گردن اور چھا تی پر لگیں،مقا می افراد نے اُسے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کی ایمر جنسی میں پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔مقتول صحافی کے بھا ئی ذوالفقا ر کی رپورٹ پر تھا نہ سرا ئے صا لح پو لیس نے نامعلو م مو ٹر سا ئیکل سوا رو ں کے خلاف قتل کامقد مہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثنا وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہری پور میں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے صحافی بخشیش الٰہی کے بیہمانہ قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اورافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہری پور کے ایم این اے بابر نواز خان کو ہدایت کی ہے کہ لواحقین کی مدد کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آ ف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور روزنامہ کے ٹو ایبٹ آ باد کے بیورو چیف بخشش الہی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے. تنظیم کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات آ زادی صحافت اور صحافی برادری پر براہ راست حملہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے. پی ایف یو جے نے ایبٹ آ باد یونین آ ف جرنلسٹس پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی اپنے طور پر تحقیقات کرے جبکہ اس سلسلے میں پی ایف یو جے نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے تاکہ مقتول کے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم ہو سکے. کمیٹی سینئر صحافیوں محمد ریاض، ناصر زیدی، آ ر آ ئی یو جے کے جنرل سیکریٹری علی رضا علوی اور ایبٹ آ باد پریس کلب کے صدر شاہد چوہدری پر مشتمل ہے.

تازہ ترین