گلگت(اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کا میرٹ کے مطابق جائزہ لے گی اور دیگر صوبوں کو حاصل مراعات گلگت بلتستان کے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کرے گی۔