کوئٹہ(سٹی ڈیسک)متحدہ کاکڑ قومی اتحاد مرکزی امیر مولوی لطیف الرحمن اخوندزادہ نائب امیر قاری شمس الدین کاکڑ، قاری شیر علی کاکڑ، مولوی دائود اخوند مولانا محمد نعیم اخوند سردار کبیر شاہ کاکڑ، سردار دائود خان کاکڑ، محمد انور کاکڑ، دیگر رہنمائوں نے ضلع زیارت کلی زندرہ با زار میں احتجاج سے مرکزی امیر مولوی لطیف الرحمن اخوندزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت کے تمام علاقوں کے عوام غربت کی وجہ سے سخت متاثر اورپریشان ہیں اور بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام باغات سوکھ گئے ہیں پینے کا پانی نہیں لہذا ضلع زیارت کے عوام اس وقت غربت کے لحاظ سے سخت متاثر ہیں بیان میں وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع زیارت کے تمام زرعی قرضے مکمل طورپر جلداز جلد معاف کئے جائیں۔