شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) محکمہ اکائونٹس کی ملی بھگت سے زرپنجم کی رقم خورد برد کرنے کا انکشا ف ہو ا ہے جس میں ایک گروہ شا مل ہے، یہ با ت قصبہ گنگا پو ر کے نصیر احمد کی طرف سے ممبر انسپکشن ٹیم لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کو دی جا نے والی درخواست میں بتائی گئی ہے۔درخواست گزار نصیر احمد نے الز ام لگا یا ہے کہ اس گروہ نے اس کے نام کے پا نچ مقدما ت کی زر سوم اور زر پنجم کی رقوم نکلوا کر ہڑپ کر لی ہیں، دریں اثنا ء محکمہ اکا ونٹس نے اس الز ام کی تصدیق نہ کی ہے۔