• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کوئی احسان نہیں: سراج الحق

Prime Minister Jit Hearing No Obligation Siraj

امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا قوم پر کوئی احسان نہیں ہے۔

سراج الحق نے وزیر اعظم کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذہب معاشرے میں حکمران عدلیہ اور قانون سے بالاتر نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ترقی کرتے ہیں،تاریخ میں بڑے نامور حکمران طلب کرنے پر عدالتوں میں حاضر ہوتے رہے ہیں ۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن 2018ءکے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین