• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: بینظیر بستی اسکیم کے نام پر لوگوں سے رقم کا حصول

عمرکوٹ(نامہ نگار ) پرانی شادی پلی کے قریب بینظیر بستی اسکیم کے تحت مکانات بنانے کا جھانسا دیکر ٹھگوں کا ایک گروہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھا جنہوں نے موٹر سائیکلوں پر پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگائے ہوئے تھے وہ اپنے آپ کو بینظیر بستی پروگرام کے افسران اور اہلکار کہہ کر پرانی شادی پلی کے قریب مزدور اور ہاری کولہی برادری کے لوگوں کو  بتایا کہ ہمارا تعلق  بینظیر بستی اسکیم سے ہے۔اس اسکیم  کے تحت تفصیلات لیکر  آپ کو مکانات کی تعمیر کیلئے رقم  ریلیز کرائیں گے کیونکہ آپ کے مکانات منظور ہو چکے ہیں اس طریقے سے مذکورہ جعلسازوں نے تین بیوہ خواتین شریمتی شموں، شریمتی جیھنی، شریمتی اجوتی کولہی، بھگتو کولہی، چوتھو کول، رائیمل کولہی، شامجی کولہی سمیت 20 سے زیادا افراد کے تفصیلی فارم پر کر کے فی کس 500 سے 1000 روپے تک لے کر فرار ہو گئے بعد ازاں ان افراد شک ہونے پر  اس اسکیم کے ضلع افسر سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگرام کا کوئی افسر یا کارکن نہ تفصیلات لینے گیا ہے اور نہ ہی  اسکیم چل رہی ہے اور نہ ہی ہمیں ان جعسازوں کے بارے میں پتہ ہے ان جعلسازوں نے شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی لیں جس سے علاقے کے  پڑھے لکھے لوگوں کو بھی اعتماد ہو گیا اور ان  کہا کہ آپ کے مکانات کی تعمیر کام شروع ہو رہا ہے ۔گاؤں کے ایک زمیندار محمد یوسف ہالیپوٹو نے بھی تفصیلات  اور ساتھ تین ہزار روپے بھی دیئے  بعد ازاں معلوم ہوا کہ سب کچھ فراڈ تھا۔

تازہ ترین