لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ آج اگر پرویز مشرف اقتدارمیں ہوتے توبھارت ایل اوسی پربار بار جارحیت کی کاارتکاب نہ کرتا۔ پرویز مشرف بخوبی جانتے ہیں دشمن کوکس طرح اوقات میں رکھنا ہے۔ پرویز مشرف کے دورصدارت میں پاکستان کوسفارتی اورخارجی محاذ پربھی قابل ذکراورقابل قدر کامیابیاں ملی تھیں۔ پاکستان کی نائو پارلگانے کیلئے عوام کاجھکائوپرویز مشرف کی طرف ہونا فطری امر ہے۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاکستان آج تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے، ہماری ریاست تشدد،تعصب اورتصادم والی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔آئین وقانون سے کوئی ماورا نہیں، ملزم وزیراعظم کاجے آئی ٹی کے روبروپیش ہونا آئینی وقانونی تقاضا ہے ۔اگرمیاں نوازشریف جے آئی ٹی کاسامناکرتے ہیں تو ان کایہ اقدام کوئی احسان نہیں ہوگا۔