• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: یو سی سیکرٹری اورنائب قاصد کی 8764پوسٹیں ختم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یونین کونسلوں سے یونین سیکرٹریز اورنائب قاصد کی 8764پوسٹیں ختم کردی گئیں، آرڈرز جاری۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ایکٹ 2013ء کے نافذالعمل ہونے کے بعد گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کی 8764پوسٹوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں یونین سیکرٹری ایم ایس سکیل 11کی 4015پوسٹیں، یونین سیکرٹری (کمیٹی)اربن یونین کونسلز سکیل 7کی 734پوسٹیں اورنائب قاصد کی 4015پوسٹیں شامل ہیں جبکہ یونین سیکرٹری  سی ڈی سکیل11کی 4015پوسٹوں کو بطور سیکرٹری یونین کونسل سکیل 11میں ری ڈیزی گنیٹ کردیاگیاہے۔ 
تازہ ترین