گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ سرمایہ اور جاگیردار قارون کے خزانے خرچ کر کے الیکشن کو خرید لیتے ہیں لیکن 2018 ء کے انتخابات میں ایسا نہیں ہوگا ۔جے آئی یوتھ کے نوجوان ان کو ان کے گھروں میں محصور کردیں گے۔ مایوسی اور ناامیدی میں گھری ہوئی قوم نوجوانوں کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ نوجوانوں کو تحریک پاکستان کے جذبہ سے سرشار ہو کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کی تحریک کا ہراول دستہ بننا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں ۔ جے آئی ٹی کو دھمکیوں سے ثابت ہوگیاہے کہ حکمران مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔