• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورو رپورٹ) ورثاء ایکشن کمیٹی سکھر کی جانب سے علامہ عبدالرزاق حیدری کی بیٹی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت غلام معاویہ نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ علامہ عبدالرزاق کی بیٹی کو14ماہ قبل ملزمان نے سکھر سے اغوا کر کے شکارپور کے نواحی علاقے میں قتل کرکے نعش کو گم کردیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ اس کے باوجود ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ علامہ عبدالرزاق بیٹی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکر کے ورثاء کو انصاف فراہم کیاجائے۔

تازہ ترین