ٹوکیو (عرفان صدیقی) پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے اہم عالمی برانڈز کے ساتھ مل کر پاکستانی فٹبال اور اسکواش کے ریکٹس دنیا بھر میں ایک نئے انداز سے متعارف کرائے گی ۔ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی کھیلوں کا سامان تیار کرنےمیں پوری دنیا میں معروف ہے تاہم پاکستانی کھیلوں کا سامان دنیا بھر کی برانڈز میں وہ مقام نہیں رکھتا جو اس کا ہونا چاہیے لہٰذا پاک جاپان بزنس کونسل نے کئی اہم عالمی برانڈز کے ساتھ مل کر اعلیٰ ترین معیار کے فٹبال اور اسکواش کے ریکٹس پہلے مرحلے میں جاپان میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگلے مرحلہ یورپ اور امریکہ ہو گا ۔ اہم ترین لوگوں کے لیے آرڈر پر بھی یہ اشیاء دستیاب ہونگی۔