بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعیبین المذاہب کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر تنویر جھنڈیر، علامہ ریاض احمد اویسی، فادر ندیم جوزف، طفیل جھاجھوٹ اور دیگر ممبران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ضلع میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلوس روٹس ومجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔