سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ اور وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا گلشن شیرازی نے مقامی ہوٹل میں لیگی عہدیداروں اورکارکنوں کے اعزازمیں افطار ڈنرکا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گلشن شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ادنی سی ورکر ہوں ۔مسلم لیگ (ن) کو ضلع سرگودھا میں منظم و فعال بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی ۔ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو بہترین نتائج دینے کی پابند ہوں جس کیلئے ہم نے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔خواتین ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) ضلع سرگودھا سے کلین سویپ کرے گی۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری حامد حمید، ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں،ڈاکٹر نادیہ عزیز، رانا منور غوث، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید مظہر حسین شاہ،سرفراز بھٹی، یوسی چیئر مین فخر میکن ، مسز رقیہ خان ،چوہدری عبدالرشید ، اے سی کوٹ مومن عفت النسا ودیگر اہم سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔